مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دعوی کیا ہے کہ پشاور میں محرم الحرام کے موقع پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق ان دہشت گردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے یہ کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، تمام دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ